سوال: جو شخص ایک رکعت فوت ہونے کے بعد امام کے ساتھ شریک ہوا اور امام نے سجدہ سہو کے لیے سلام پھیر دیا تو مسبوق نے بھی سلام پھیر دیا کیا سلام پھیر نے سے مسبوق پر سجدہ سہو لازم ہوگا؟
یہ بھی پڑھیں:مقیم شخص کا مسافر امام کے پیچھے پوری نماز پڑھنا
جواب: مسبوق سجدہ سہو کرنے میں امام کی تابعداری کرے گا، لیکن امام کے ساتھ سلام نہیں پھیرے گا تاہم اگر مسبوق نے امام کے ساتھ متصل سلام پھیر دیا تو اس پر سجدہ سہو لازم نہیں البتہ اگر امام کے سلام کے ساتھ بالکل متصل نہ ہو تو سجدہ سہو لازم ہوگا یہ تفصیل بھول کر سلام پھیرنے کی ہے اگر مسبوق کو اپنا مسبوق ہونا یاد ہو اور لاعلمی کی وجہ سے سلام پھیر دیا تو نماز فاسد ہوگی۔