نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل کر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا :
”اے محمدۖ! اپنی امت کو میرا سلام کہہ دینا اور کہہ دینا کہ :”اَلْجَنَّةُ قِیْعَانُ” جنت تمہارے حق میں چٹیل میدان ہے ۔ اس میں کوئی چیز بنی ہوئی نہیں ہے’ محلات اور باغات تمہارے لیے کچھ نہیں۔ جب تم کوئی عمل کرو گے تب ہی تمہیں ان محلات کا استحقاق پیدا ہو گا۔ تم اپنی جنت خود بناؤ گے ‘ بنی بنائی جنت تمہاری نہیں ہے ‘ خود تمہیں بنانی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صرف اشارہ سے سلام کرنا
جیسے عمل کرو گے ‘ویسا ہی وہاں ثمرہ مرتب ہو جائے گا۔ جیسی نیکی کر کے بھیجو گے ‘ ویسی ہی وہاں جزاء مہیا ہو جائے گی۔ تو تم یہاں بیٹھ کر جنت بناؤ’ جب جا کے تمہارا مقام جنت میںہوگا۔ تم نے کچھ عمل کیا اور تم یہ امید لگائے بیٹھے رہے کہ جنت میں محلات ملیں گے تو کہاں سے ! تم خود تعمیر کرو گے تو جب تمہیں ملیں گے۔”