لمبی عمر دولتمند بننے کا نسخہ

لمبی عمر پانے اور دولتمند بننے کا آسان نسخہ

ہم میں سے ایسا کون ہے جو لمبی عمر پانے کا خواہشمند نہیں ؟ کوئی فرد ایسا نہیں جو مرنا چاہتا ہو۔ ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ تادیر اس دنیا میں رہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی ایک خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ اس کے رزق میں اضافہ ہو۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خواہشات کے حصول کا بڑا آسان فارمولا بتا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی کیلئے وظیفہ

آئیے ایک حدیث شریف پڑھتے ہیں ۔ارشاد ہوا۔”جس کی خواہش ہو کہ اس کی لمبی اور اس کے رزق میں اضافہ ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے والدین کی اطاعت و فرماں برداری اور صلہ رحمی کرے” اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور فرمان کو امام ترمذی نے اس طرح بیان کیا ہے،”والدین کے ساتھ حسن سلوک عمر میں اضافہ کا سبب ہے” بعض حکماء نے بیان کیا ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور رشتہ دار کے ساتھ صلہ رحمی کرنا،عمر اور مال میں اضافہ کا سبب بنتا ہے ۔خواہ ایسا کرنے والا گناہ گار ہی ہو۔ گویا یہ ایسا فارمولاہے کہ اگر کوئی گناہ گار، اللہ کا نافرمان بلکہ کافر بھی والدین اور عزیز واقارب کے ساتھ حسن سلوک کرے تو اس کا یہ عمل لمبی عمر اور رزق میں برکت کا سبب ہے…

مزید پڑھیں:  جمع بین الصلاتین سفر میں جائز ہے یا نہیں؟
مزید پڑھیں:  اشراق چاشت و اوابین کی نماز کی کتنی رکعات ہیں؟

(والدین ،اطاعت و نافرمانی)