پریشانی دور

پریشانی دور کرنے کیلئے

جس شخص کو کوئی پریشانی درپیش ہو یا کسی بھی طرح کی پریشانی والے شخص کو چین نہ آتا ہو تو وہ شخص اس آیت مبارکہ کو اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ بار (١٠١)بار روزانہ تلاوت کرے ، بعد میں اللہ کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ پریشانی دور ہونے کی دعا کرے ، ان شاء اللہ عزوجل پریشانی دور ہو جائے گی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
واِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہ’ اِلَّا ھُوَ۔ وَاِنْ یَّمْسَسْکَ بِخَیْرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْر’ُ۔
ترجمہ: ”اور اگر اللہ تمہیں کوئی سختی پہنچائے تو کوئی دور کرنے والا نہیں اس کو اس کے سوا اور اگر وہ کوئی بھلائی پہنچائے تمہیں تو وہ ہر شے پر قادر ہے۔ ” (پارہ نمبر ٧، سورة الانعام، آیت نمبر 17)
(انمول دعائیں)

مزید پڑھیں:  جمع بین الصلاتین سفر میں جائز ہے یا نہیں؟

تبصرے بند ہیں