اورکزئی پانی سے محروم

اورکزئی،گائوں عمر زئی کے مکین پینے کے پانی سے محروم

سنٹرل اورکزئی کے گائوں عمر زئی دور جدید میں بھی پینے کے پانی سے محروم ہے، پانی کا چشمہ تو ہے مگر سٹوریج کیلئے واٹر ٹینکی نہ ہونے کی وجہ سے پانی ضائع ہو رہا ہے اور گائوں تک نہیں پہنچتا ۔علاقہ عوام نے مجبوراً ایک چھوٹے پلاسٹک ڈرم میں درجنوں پانی کے چھوٹے پائپ لگائے ہیں مگر اس سے ان کی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔ علاقے کے لوگ بالٹیوں اور گدھوں کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام:پلاسٹک و کراکری کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے 1800 میٹرک ٹن گندم افغان حکام کے حوالے کردی

میڈیا سروے کے دوران علاقہ عوام نے اپنے منتخب عوامی نمائندوں کیخلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں بھی ہمارا گائوں عمر زئی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، قدرتی چشمہ تو ہے مگر سٹوریج کیلئے ٹینکی اور پائپ لائن نہ ہونے کی وجہ سے پانی ضائع ہو رہاہے،علاقہ عوام نے مجبوراً اپنی مدد آپ کے تحت ایک پلاسٹک ڈرم میں پانی کے حصول کیلئے درجنوں پلاسٹک کے پائپ لگائے ہیں مگر ان سے ان کی ضرورت پوری نہیں ہوتی جبکہ اورکزئی کے منتخب نمائندے ایم این اے و ایم پی اے کیلئے یہ ڈرم شرم کا مقام ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق