پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 180 کلو میٹر تھی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، مینگورہ شہر ، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

یہ بھی پڑھیں:جی بی: زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

چند روز قبل ہی گلگت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور کا شمالی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 45 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ