رضوان شاہین آفریدی فیلڈ سوبرز ٹرافی

رضوان اور شاہین آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کردیا۔ پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ اس ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1 ہزار 915 انٹرنیشنل رنز بنائے، جو روٹ سال بھر میں 1 ہزار 855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔ رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ریکارڈ 1ہزار 326 رنز ایک سال میں بنائے، شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں۔ شاہین نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور چھ ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں:شاداب خان نے سڈنی سکسرز کو جوائن کر لیا

واضح رہے گزشتہ دس سال سے کوئی پاکستانی کھلاڑی یہ ایوارڈ نہیں لے سکا ، انگلینڈ کے جوناتھن ٹرات 2011، کمار سنگا کارا 2012، مائیکل کلارک 2013، مچل جانسن 2014 اسٹیو اسمتھ 2015، روی چندر ایشون 2016 جبکہ ویرات کوہلی 2017 اور 2018 میں یہ ایورڈ جیت چکے ہیں ۔ 2019 میں انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے تھے ۔ 2020 میں آئی سی سی آ ف ڈکیٹ کا اعلان کیا گیا، دس سالوں کا بہترین کھلاڑی کا ایورڈ بھی ویرات کوہلی کو ملا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اور بابر اعظم ون ڈے کے نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔