پشاور چوک یادگار نشئیوں کا مسکن

پشاور کا تاریخی چوک یادگار نشئیوں کا مسکن بن گیا

پشاور کا تاریخی چوک یادگار نشئیوں کا مسکن بن گیا جبکہ نشئیوں اور عام شہریوں کی جانب سے چوک یادگار کو رفع حاجت کیلئے استعمال کرنا بھی معمول بن گیا ہے تاریخی چوک یادگار کو صاف رکھنے کیلئے سینی ٹیشن کمپنی پشاور نے اسی مقام پر پبلک لیٹرین قائم کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

سینی ٹیشن کمپنی پشاو رکی جانب سے محکمہ بلدیات کو دی جانیوالی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ تاریخی چوک یادگار کو نشئیوں نے مسکن بنا لیا ہے اسی طرح اس مقام پر پبلک لیٹرین نہ ہونے کی وجہ سے عام شہریوں اور نشئیوں نے چوک یادگار کو رفع حاجت کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث سیاحوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ اسی طرح نکاسی کا بھی نظام شدید حد تک متاثر ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین گلوکار کم داؤد کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

سینی ٹیشن کمپنی پشاور نے محکمہ بلدیات سے سفارش کی ہے کہ چوک یادگار کے مقام پر پبلک لیٹرین تعمیر کی جائے تاکہ شہری رفع حاجت کرسکیں اور تاریخی چوک یادگار کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ چوک یادگار کی خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں تاہم اسکی دیکھ بھال کیلئے اب تک کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا جا سکا ہے تین سال قبل پی ڈی اے نے بھی اس کی بحالی کا منصوبہ تجویز کیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی