ہندو کمیونٹی دل آزاری پشتو گانے

ہندو کمیونٹی کی دل آزاری پر مبنی پشتو گانے پر پابندی کا مطالبہ

ہندو کمیونٹی کی دل آزاری پر پشتو گیت پرپابندی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ گذشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں جے یوآئی کے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے ایوان میں نشاندہی کی کہ پشتوکے ایک گیت میں ( ہندو لڑکی کو مسلمان کر دیا ) کا مصرعہ شامل ہے جس سے خیبر پختونخوا میں مقیم ہندو کمیونٹی کے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے لیکن ابھی تک اس توہین آمیز الفاظ پر پیمرا کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے گیت لکھنااور اس کو چلانا زیادتی ہے انہوں نے اس مسئلے پر صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو رولنگ دینے اور گانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کر گئے