صفائی کی ابتر صورتحال وجہ کرسمس

صفائی کی ابتر صورتحال کرسمس اور اتوار کی چھٹی وجہ قرار

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاور نے وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران اندرون شہر میں صفائی کی ابترصورتحال کی ذمہ داری کرسمس اور اتوار کی چھٹی کو قرا ردے دیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ذمہ داران کا تعین کرنے کے احکامات کی روشنی میں منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ زون بی سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی ہے ۔

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی پشاو رکی جانب سے وزیر اعلیٰ ہائوس کو ارسال رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی میں صفائی کے عملہ میں 60فیصد مسیحی برداری سے تعلق رکھتے ہیں 25دسمبر ہفتے کے روز کرسمس اور اتوار کی چھٹی کے باعث مسلمان عملہ کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی تاہم انکی تعداد انتہائی کم تھی دو روز میں مقررہ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے پیر کے روز صفائی کا کام بڑھ گیا پیر ہی کے روز وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورے کے دوران علاقے میں صفائی کی ابتر صورتحال دیکھنے کو ملی جس کی بڑی وجہ کرسمس اور اتوار کی چھٹی تھی سینی ٹیشن کمپنی نے منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ زون بی محمد زیاد سے صفائی کی ابتر صورتحال سے متعلق جواب تین روز میں مانگ لیا ہے جواب نہ دینے کی صورت میں انکے خلاف ڈبلیو ایس ایس پی کے قوائد و ضوابط کی روشنی میں انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور