بھارتی ہندو یاتری کرک کی یاترا

بھارتی ہندو یاتری آج ٹیری مندر کرک کی یاترا کرینگے

شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی ٹیری مندر کی بحالی کے بعد ہندوستان میں انکے پیروکاروں کی خیبر پختونخوا آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہوجائیگا۔ مذہبی سیاحت کے فروغ میں اہم سمجھے جانے والے اس اقدام سے ہندوستان میں موجود لاکھوں یاتریوںک و پاکستان آنے کی اجازت دی جاسکے گی ۔

پاکستان ہندو کونسل کے مطابق بھارت سمیت مختلف ممالک کے 130سے زائد یاتری آج پاکستان پہنچیں گے۔ بھارت کی جانب سے یاتریوں کو پی آئی اے کے ذریعے پاکستان لانے سے انکار کے باعث 200یاتری براستہ واہگہ پاکستان میں داخل ہونگے۔ پ اکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے مطابق پاکستان ہندو کونسل نے پی آئی اے کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں جسکے تحت بھارت سمیت دنیا بھر کے عالمی شہروں سے ہندو یاتریوں کو پاکستان میں واقع مقدس مقامات کی یاترا کرانا ہے بھارتی حکومت کے اعتراض کے بعد فی الحال بھارتی یاتریوں کو واہگہ سے لاہور اور وہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور لایا جائے گا۔ بھارتی یاتریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان ہندوکونسل نے ایئرانڈیا کے ساتھ بھی تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

یہ بھی پڑھیں:بابا گرونانک کا 552 واں جنم دن : وزیراعظم کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوکونسل کی جانب سے 20جنوری کے بعد پاکستانی شہریوں بشمول پارلیمانی نمائندوں کو بھارت میں واقع درگاہ نظام الدین اولیا دہلی اور درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کی زیارت کیلئے چار روزہ دورے پرلیکر جایا جائے گا، دونوں ممالک سے ہر مہینے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا، اگر ایک پرواز پاکستان سے بھارت جائے گی تو دوسری پرواز بھارت سے یاتریوں کو لیکر پاکستان آئے گی۔ ہندو یاتری اپنے چار روزہ دورے کے دوران گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، کٹاس راج مندر، راجا رنجیت سنگھ کی سمادھی، مینارِ پاکستان، شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد سمیت دیگر تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ماہ فروری میں بھارتی یاتریوں کیلئے ایئر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے پشاور اور کراچی چلائی جائے گی جسکا مقصد یاتریو ں کو ٹیری مندر اورہنگلاج ماتا مندر بلوچستان کی یاترا کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنا ہے،ا نہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذہبی سیاحت کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات اوردیگرممالک سے بھی ہندوکمیونٹی کے افرادکرک ٹیری مندر کی یاترا کیلئے آج سے پشاور پہنچنا شروع ہوںگے۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق