اوپن سورس ویکسین

سب سے سستی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری

امریکی ماہرین کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین کوربی ویکسین کو بھارت میں منظور کرلیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی کورونا ویکسین ہے جس کی بڑے پیمانے پر تیاری کیلیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں۔ یعنی اسے پہلی اوپن سورس ویکسین بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ کوئی بھی ملک بغیر کسی لائسنس کے، اپنے محدود وسائل استعمال کرتے ہوئے، اسے خود بھی بڑے پیمانے پر تیار کرسکتا ہے۔ اوپن سورس ہونے کے علاوہ یہ دنیا کی سب سے کم خرچ کورونا ویکسین بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد

یہ بھی پڑھیں:عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون سونامی سے خبردار کردیا

اندازہ ہے کہ بڑے پیمانے پر پیداوار کی صورت میں اس کی ایک خوراک پر صرف 1.5 ڈالر (تقریباً 270 پاکستانی روپے)لاگت آئے گی۔کوربی ویکس کو امریکا کے بیلر کالج آف میڈیسن اور ٹیکساس چلڈرنز ہاسپٹل کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے جس کی طبّی آزمائشیں بھارت میں کامیابی سے مکمل کی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن