خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں برآمد کرلی۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق باچا خان چوک میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران 1000 کلو سے زائد مردہ مرغیاں پکڑی گئی۔
مردہ مرغیوں کو ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چھاپے میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والی دکان سیل کر دی اور ایک شخص کو گرفتارکر لیا ۔
کاروائی میں برآمد مردہ مرغیوں کا گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیاہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔