حضرت شاہ عبد الغنی پھول پوری رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز حضرت اقدس مفتی رشید احمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں. ہمارے حضرت رحمة اللہ علیہ نے نبوٹ ہندو اُستاد سے سیکھا۔ ہندوئوں کو مارنے کے لیے ہندو اُستاد سے ہی کمال حاصل کیا، وہ ہندو اس فن میں بہت ماہر تھا حضرت رحمة اللہ علیہ جب اس کے پاس نبوٹ سیکھنے جاتے تو علی الصباح فجر کی نماز سے پہلے جا کر اس کی بھینس کے نیچے سے گوبر صاف کرتے تھے زمین خوب اچھی طرح صاف کر کے خشک مٹی ڈال کر زمین کو خشک کرتے تھے۔ پھر بھینس کے لیے سانی بناتے، سانی کھلی اور بنولے کو ملا کر بنائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایمان والوں کو ستانے کی سزا
اس کے بعد فجر کی نماز پڑھتے ، ہندو استاد اور پھر اس سے صحیح بخاری کا سبق نہیں پڑھتے تھے نبوٹ سیکھتے تھے۔ اُستاد کی عزت کا اثر یہ ہوا حضرت رحمة اللہ نے نبوٹ میں وہ کمال حاصل کیا کہ اس ہندو کے بڑے بڑے پرانے شاگرد وہ کمال حاصل نہیں کر سکے۔
(ادب کے حیرت انگیز واقعات)