نرسنگ منصوبہ

قبائلی اضلاع اور سب ڈسٹرکٹس میں نرسنگ، ایل ایچ وی منصوبہ کا اجرا

قبائلی اضلاع اور سب ڈسٹرکٹس میں لڑکیوں کو نرسنگ اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کورسز کیلئے سالانہ 50کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کردیا ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کیلئے5سو نشستیں مختص ہیں جس میں باجوڑ کیلئے 102نشستیں، مہمند کیلئے 32نشستیں، خیبر کیلئے 60نشستیں، اورکزئی کیلئے 35نشستیں، کرم کیلئے سب سے زیادہ 152نشستیں، شمالی وزیرستان کیلئے 40 نشستیں جبکہ جنوبی وزیرستان کیلئے 26نشستیں ہیں سب ڈویژن پشاور اور سب ڈویژن کوہاٹ کیلئے 13،13نشستیں، سب ڈویژن ڈیرہ اور سب ڈویژن لکی مروت کیلئے 4، 4 نشستیں اور سب ڈویژن بنوں کیلئے 9نشستیں اور سب ڈویژن ٹانک کیلئے 10نشستیں 50ہزار روپے ماہوار وظائف کے ساتھ مختص کی گئی ہیں مذکورہ وظائف سے کھانے پینے اور داخلہ فیس کی کٹوتی کے بعد باقی پیسے طالبات کو منتقل کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس منصوبے پر سالانہ 50کروڑ روپے کا خرچ آئے گا ۔

مزید پڑھیں:  ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد