سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام

خیبر پختونخوا کے 1123 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام کا آغاز ہوگیا

خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر بھی صوبے کے تمام اضلاع کے سرکاری سکولوں میں 6 ارب روپے کی لاگت سے تقریبا 26 لاکھ بچوں کو فرنیچر کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئی مشتہر آسامیوں کو شامل کرکے ان تین سالہ دور میں تقریبا 64 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے صوبے کے 1123 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ امسال داخلہ مہم میں 9 لاکھ 65 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا گیا محکمہ تعلیم میں اب تمام ٹرانسفر آن لائن میرٹ پر شروع کیے گئے۔ صوبے کے سرکاری سکولوں میں امسال 4 ہزار 6 سو کچی کلاس روم اس سال بنانا شروع کیے۔ ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ ہے اور تقریبا تین لاکھ بچوں کو اسی سال ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پروگرام میں تربیت دیں گے۔ خواتین کی تعلیم میں بہتری کے لیے لیے 3500 گرلز کمیونٹی سکولوں میں تقریبا ایک لاکھ بچیوں کو داخلہ دیا ہے۔ امیر اور غریب کے بچوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے صوبہ بھر میں سنگل نیشنل کریکولم شروع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق 2 افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے سات ہزار بچوں کو میرٹ پر رحمت اللعالمین اسکالرشپ دے رہے ہیں۔ بچیوں کی تعلیم میں بہتری کے لیے پورے صوبے میں گرلز سٹائفنڈ پروگرام جاری ہے۔ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے صوبے کے تمام سکولوں میں بچوں کی ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ تمام ایڈہاک اساتذہ کو طریقہ کار کے مطابق ریگولر کرائیں گے۔ نئے ضم اضلاع پر خصوصی توجہ ہے۔ تین ہزار اساتذہ بھرتی کیے ہیں اور مزید بھی بھرتی کریں گے۔ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے سکولز لیڈرز کی بھرتی کی جا رہی ہے سال 2021میں بورڈ میں سٹوڈنٹس فیسلیٹیشن سینٹرز بنائے گئے ٹیبلٹس ان سکولز پروگرام شروع کیا گیا، اس سال تقریباً 5000ای سی ای کلاس روم بنائے جا رہے ہیں، رانگ پوسٹنگ کا خاتمہ کیا جا رہے بچوں پر بے جا بوجھ کے خاتمے کے لیے ہلکا بستہ ایکٹ کا نفاذ کیا گیا پرائیویٹ اسکول میں داخلہ فیس، سالانہ فیس، کیپٹیشن فیس اور دیگرکسی بھی قسم کے فنڈز کا خاتمہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ