کمرے کی چھت

کمرے کی چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

لنڈی کوتل کے گاؤں خوڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کے ضلع لنڈی کوتل کے نواحی گاؤں خوڑ میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے آکر ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

یہ بھی پڑھیں:پشاور سربند میں بجلی لائن گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو و پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر جمع ہوگئے، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون اور دو بچے دم توڑ چکے تھے، جب کہ ملبے تلے آکر دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاسعودی عرب سےمتعلق شیرافضل کےبیان سےاظہارلاتعلقی