خودکشی

لکی مروت: طالب علم نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

لکی مروت کے علاقہ ٹپ تحتی خیل میں طالبعلم نے ساتھی طالبعلم کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے ٹپ تحتی خیل میں طالبعلم شعیب نے ساتھی طالبعلم طاہر کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، شدید بارشوں سے کمرے کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی

یہ بھی پڑھیں:کمرے کی چھت گرنے سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایک مدرسے میں پڑھتے تھے اور آپس میں گہرے دوست تھے لیکن ان کےمابین ناراضگی چل رہی تھی ۔

پولیس کے مطابق دونوں دوستوں کے درمیان ناراضگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ ان کی نعشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ جہاں سے انہیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کے بعد پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار