وکی

وکی کوشل کیخلاف پولیس میں شکایت درج

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے خلاف شہری نے اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ غیر قانونی طور پر اپنے موٹرسائیکل پر استعمال کرنے کیخلاف پولیس کو شکایت درج کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان بھارتی شہر اندور میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے جہاں سے ان دونوں کی موٹر سائیکل پر سواری کرنے کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں لیکن وکی کوشل ان تصاویر کی وجہ سے مشکل میں پڑگئے ہیں۔ اندور ہی کے رہنے والے ایک شخص جے سنگھ یادو نے وکی کوشل کے خلاف اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے غیرقانونی استعمال کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
شکایت کنندہ جے سنگھ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے سلسلے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر ان کا ہے۔ اور ان کی اجازت کے بغیر ان کی نمبر پلیٹ فلم میں استعمال نہیں کی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف کی سسرال میں پہلی پکوان

اس معاملے کے حوالے سے جے سنگھ یادو نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا فلم میں استعمال ہونے والا گاڑی کا نمبر میرا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ فلم یونٹ کو اس بارے میں پتہ ہے یا نہیں لیکن یہ غیرقانونی ہے ، میری نمبر پلیٹ میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جاسکتی، میں نے پولیس سٹیشن میں ایک میمورنڈم دیا ہے کہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے۔ اندور پولیس حکام کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ ہم دیکھیں گے کہ نمبر پلیٹ کا غیر قانونی طور پر استعمال ہوا بھی ہے یا نہیں، اس کے علاوہ اس معاملے پر موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن