صبور & علی

صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں ۔ شو میں ایک گیم کے دوران احسن محسن اکرام کو صبور علی کو ایک مشورہ دینا تھا۔ احسن محسن نے صبور علی کو مشورہ دینے کے بجائے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔ اسی موقع پرمیزبان نے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی شادی جنوری 2022 کو ہوگی جس پر منال خان نے کہا جی ہاں یہ بات تو سب کو پتہ ہے۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:صبور علی اپنی ڈانس ویڈیو شوٹ کرنے والوں پر برس پڑی

واضح رہے کہ یہ تو طے ہے کہ جوڑے کی شادی اسی ماہ ہونے جارہی ہے تاہم دونوں نے ابھی تاریخ کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ جس کے باعث مداحوں میں تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

خیال رہے صبور علی اور علی انصاری نے گزشتہ برس مئی 2021 میں منگنی کی تھی۔ دونوں کی منگنی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور گھر والوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم صبور اور علی انصاری نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تمام لوگوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سنائی تھی۔