نمکمنڈی کے تاجروں کا مطالبہ

نمکمنڈی کے تاجروں نے ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

پشاور کی تاریخی نمکمنڈی کے تاجروں نے منگل اور بدھ کے روز مارکیٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

نمکمنڈی کے تاجروں کے مطابق منگل اور بدھ کے روز نمکمنڈی میں بازار کھولنے اور گوشت پکانے پر پابندی عائد ہے ضلعی انتظامیہ نے گوشت کی فروخت کی اجازت تو دیدی ہے تاہم اسے پکانے کی اب تک اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے نمکمنڈی کے تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے. اور کاروباری صنعت کو بھی نقصان سے دوچار کردیا گیا ہے. دو روز نمکمنڈی بند ہونے کی وجہ سے ایک اہم تجارتی سرگرمی سے پشاور کے شہری اور .وہاں کام کرنیوالے مزدور محروم رہ جاتے ہیں

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور

یہ بھِی پڑھیں: قبائلی اضلاع اور سب ڈسٹرکٹس میں نرسنگ، ایل ایچ وی منصوبہ کا اجرا

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

لہٰذا صوبائی حکومت نمکمنڈی کے تاجروں کو بدھ اور جمعرات کے روز گوشت تیار کرنے اور اسے فروخت کرنے کی اجازت دے تاکہ کاروباری سرگرمیاں پورا ہفتہ جاری رہ سکیں۔ واضح رہے کہ نمکمنڈی میں نمکین گوشت سمیت مختلف قسم کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں. جسے کھانے کیلئے دیگر شہرو ں سے بڑی تعداد میں سیاح پشاور کا رخ کرتے ہیں۔