خصوصی مہم 516 اشتہاری گرفتار

10روزہ خصوصی مہم کے دوران 516 اشتہاری گرفتار

10روزہ خصوصی مہم کے دوران 516 اشتہاری گرفتار کرلئے گئے جو قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے، جن میں کینٹ ڈویژن پولیس نے 208 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی گرفتار اشتہاریوں کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: پشاور کی سڑکوں پر لگائے گئے کیٹ آئیز عذاب بن گئے

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کی ہدایت پر مہم کا آغاز کیا گیا، مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوائیگی، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 516 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ کی نگرانی میں ہونے والی مہم میں کینٹ ڈویڑن پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف جرائم میں مطلوب 208 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی