خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش

خیبرپختونخوا میں آج سے 4روزہ بارشوں کی پیش گوئی

خیبر پختونخوا میں طویل خشک سالی سے پریشان کسانوں اور بیماریوں سے تنگ عام شہریوں کو محکمہ موسمیات نے آج سے 4 روز تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مغربی سمت سے بارشیں برسانے والی ہوائوں کا ایک نیا سلسلہ دا خل ہوا ہے گزشتہ شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے. جس کے باعث آج سے 6 جنوری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

یہ بھی پڑھیں:سال نو کی پہلی برفباری، پہاڑ سفیدی میں چھپ گئے

اس دوران اسلام آباد ،گلگت ،چترال ،سوات ،ملاکنڈ ،کوہستان ،شانگلہ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، صوابی ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ ،باجوڑ ،کرم ،وزیرستان ،کوہاٹ اور پشاور سمیت دوسرے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور اس کے نتیجے میں بارش بھی ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ