پاک افغان سرحد پر باڑ اکھاڑنے

پاک افغان سرحد پر باڑ اکھاڑنے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی

پاک افغان سرحد پر باڑ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیر گردش ویڈیو کو پاکستان کے معروف صحافی حامد میر اور غریدہ فاروقی نے بھی شیئر کیا۔

حامد میر نے پاک افغان سرحد پر باڑ کو اکھاڑنے کی ویڈیو افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ذبیح اللہ مجاہد اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یکم جنوری کو نئے سال کے آغاز کے موقع پر پاک بھارت سرحد پردونوں ممالک کی افواج کے درمیان مٹھائیوں کے تبادلوں کی تصویر بھی ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ مشرقی سرحد پر پاک اور انڈیا کی افواج میں مٹھائیوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے جبکہ مغربی سرحد پر طالبان کی جانب سے باڑ کو ہٹایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

یہ بھی پڑھیں:آلو کی پیٹیوں میں کھاد افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

صحافی عمرچیمہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خان صاحب کو بتائے کہ طالبان غلامی کی زنجیریں توڑتے ہوئے اب ڈیورنڈ لائن تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ ویڈیو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں جو اپنے اپنے انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں طالبان کو پاک فوج کی جانب سے لگائی جانے والی باڑ کو اکھاڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔