خزانہ خاتون قتل قاتلہ بھی خاتون

خزانہ : خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، قاتلہ بھی خاتون نکلی

پشاور کے علاقے خزانہ بائی پاس روڈ سے ملنے والی جوانسال خاتون کی نعش برآمدگی کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

مقتولہ کو سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی پر قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایک خاتون اور اس کے دیور کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ خاتون کو قتل کرنے کے بعد نعش پلاسٹک میں لپیٹ دی گئی تھی۔ خزانہ پولیس کے مطابق تقریبا 20 یا 22 روز قبل دوران گشت بائی پاس کے قریب پلاسٹک میں لپٹی خاتون کی نعش برآمد کی گئی تھی جس کی شناخت اس کے پاس موجود شناختی کارڈ سے مسماة شبینہ دختر صاحب جان ساکن مردان پیران حال چغل پورہ پشاور کے نام سے ہوئی۔ مقتولہ کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان تھی اور بھائی ودیگر ورثاء کے آنے کے بعد نعش انہیں حوالے کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

یہ بھی پڑھیں:داودزئی میں کم سن بچے کے قتل کے الزام میں والدہ گرفتار

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتولہ شبینہ کو اس کی ہم نام ملزمہ شبینہ بیوہ ناصر سکنہ چغل پورہ اور اس کے دیور آصف ولد محمد زمان سکنہ مومن ٹائون نے مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے۔ واردات کے بعد ملزمان تاحال روپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمہ مسماة شبینہ کے شوہر کو بھی پہاڑی پورہ میں قتل کیا گیا تھا، خزانہ پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پہاڑی پورہ میں شبینہ کے شوہر ناصر کو قتل کیا گیا جس کی دعویداری مقتولہ اور اس کے بھائی بلال پر کی گئی جبکہ دونوں ملزم ضمانت پر رہا ہوگئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان