2021 ریسکیو 1122 15 ہزار جانیں

2021، ریسکیو 1122 نے 15 ہزار سے زائد جانیں بچائیں

ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 15 ہزار 241 افراد کو بچایا جن میں 13 ہزار 146 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، 2 ہزار 95 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 155 افراد حادثات میں موقع پر ہی دم توڑ گئے، ریسکیو 1122 سوات نے رواں سال ایک ہزار 644 ٹریفک حادثات، 400 آتشزدگی، 129 گولی لگنے، 49 پانی میں ڈوبنے، 15 عمارتوں کی چھت گرنے کے واقعات، 7 گیس سلنڈر دھماکوں اور 405 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دیں، ریسکیو 1122 نے رواں سال ہیلتھ ایمبولینس میں بہتر علاج معالجے کیلئے 7 ہزار 437 مریضوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا، ضلع بھر سے 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں جن میں 2 لاکھ 27 ہزار تک غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ