بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال میں ایف آئی آر کم اور’ لو لیٹرز‘ زیادہ ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اپنے متنازع بیانات اور بولڈ اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت کو نئے سال میں کیا چاہئیے سوشل میڈیا بتا دیا۔
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں نئے سال میں انہیں ایف آئی آر کم اور’ لولیٹرز’ یعنی محبت بھرے خطوط زیادہ ملیں۔ کنگنا رناوت نے پیغام کے ساتھ نئے سال کے موقع پر مندر میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی مداحوں کیلئے شئیر کی۔ انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے سال میں دشمنوں کی ناکامی کے لئے خصوصی پوجا کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو متنازع بیانات کی وجہ سے 2021 میں مشکلات کا سامنا رہا۔ کنگنا کے خلاف نفرت آمیز اور متنازع بیانات پر متعدد شکایات اور ایف آئی آر بھی درج ہوئیں جس کے نتیجے میں کنگنا کو عدالت اورتھانے کے چکر بھی لگانے پڑے۔