اسپائڈر مین باکس آفس پر دھوم

اسپائڈر مین نو وے ہوم کی باکس آفس پر دھوم

ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر سے زائد کمالیے، اسپائڈر مین نو وے ہوم نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا۔

سونی کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ باکس آفس کے فائنل کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ”اسپائیڈر مین نو وے ہوم” اصل اندازے سے بھی زیادہ ناظرین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ”نو وے ہوم” میں ٹام ہالینڈ سپائیڈر مین کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ زندایا اس کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں:ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4 لاکھ 71 ہزارڈالرز کی ریکارڈ قیمت پرفروخت

کرسمس کی تیاریوں اور کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے شدید خطرے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کے لیے تھیٹرز پہنچی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ”نو وے ہوم” نے ثابت کیا کہ سپر ہیرو فلموں میں شائقین کی دلچسپی ابھی بھی برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

فلم کے ہیرو ٹام ہالینڈ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے”شکریہ آپ کا شکریہ اور اگر آپ نے ابھی تک اسپائیڈر مین کو گھر جاتے ہوئے اور سپائیڈر میں فلم کی سام ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔