ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ

ریحام خان کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

وزیراعظم عمرا ن خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہریار آفریدی نے فرانس میں صحافی کو گالیاں دیدی

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نیوز اینکر ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا، اور ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق واقعہ کی تحقیقات اور سیکیورٹی کے حصول کے لئے درخواست تھانہ شمس کالونی میں جمع کرا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کو ان کی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے۔ پرسنل سیکرٹری کے مطابق ریحام خان ہری پور سے اسلام آباد پہنچی تھیں، انہیں انکی رہاش ڈراپ کر کے نکلے تھے، ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا واقعہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال