سعودی عرب میں برف باری

سعودی عرب میں روایتی رقص سے برف باری کا استقبال

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں ہونے والی برف باری نے جہاں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کیا ہے وہیں شہریوں کے لیے برف باری سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کیا ہے ۔ سفید مہمان کی آمد پر شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر برف میں کھڑے ہو کر روایتی عرب ڈانس سے استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقعے پر کیمروں میں بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں صارفین نے بے حد پسند کیا۔

مزید پڑھیں:  خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سےمتلق قرارداد روس نے ویٹو کر دی

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی درجنوں ویڈیوز اور کلپس میں تبوک کے علاقے کے لوگوں کو برف باری کا جشن مناتے دکھایا گیا۔ مملکت کے شمالی علاقوں میں جبل اللوز پر گرنے والی برف باری کے موقعے پر شہریوں نے دح رقص سے استقبال کیا۔زیر گردش کلپس میں کئی مردوں کو قطار میں کھڑے تالیاں بجاتے اور گاتے دکھایا گیا۔ان میں سے ایک نوجوان کو دح ڈانس کی پر فارمنس کرتے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ