omicron

این سی او سی کا ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

این سی او سی نے ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ کراچی میں 3 روز کے دوران مریضوں کی شرح دو سے بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسین لگانے کے عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے ویکسین لازمی لگوانے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  جاپان کی نئی الیکٹرک ٹرین، تیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہے

این سی او سی نے کہا کہ عوام وبا سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔ ویکسین یافتہ افراد کا اومی کرون کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، ویکسین لگانے کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں، صوبے بھی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویکسین لگانے کے اہداف کو حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز ہوگیا۔