بھارت میں مسلمان خواتین نیلامی

بھارت میں ملالہ سمیت 100 مسلمان خواتین نیلامی کے لیئے پیش

بھارتی انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی۔ بھارتی ویب سائٹ نے ‘بلی بائی’ پر ملالہ یوسفزئی سمیت درجنوں مسلم خواتین نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں۔ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی ملکیت سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سائٹ ’گٹ ہب‘ پر بنائی گئی ایک اور ویب سائٹ پر بھارتی انتہا پسندوں نے خوبصورت اور بااثر مسلم خواتین کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے جس کا مقصد مسلمان خواتین کی تضحیک اور توہین کرنا ہے۔

اس مرتبہ بھارتی دہشت گردوں نے ‘گٹ ہب’ پر بنائی گئی ویب سائٹ ‘بلی بائی’ پر کم عمر انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی، کشمیری صحافی قرۃ العین اور دہلی ہائی کورٹ جج کی اہلیہ سمیت 100 بااثر خواتین کی تصاویر اور معلومات شیئر کی تاکہ ان کی آن لائن نیلامی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

واضح رہے کہ خاتون صحافی قرۃ العین نے گزشتہ برس ‘سلی ڈیلز‘ نامی ویب سائٹ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے خلاف کام کیا تھا جس کا جواب بھارتی انتہا پسندوں نے ان کی آن لائن نیلامی کی صورت میں دیا ہے، رپورٹ کے مطابق ایک برس کے دوران بھارت میں یہ دوسری ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس میں سماجی، سیاسی میدان میں سرگرم عمل مسلمان خواتین کی تذلیل کے لیے ان کی تصاویر اور معلومات شیئر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلی اور بلی دونوں الفاظ بھارت کی مقامی زبان میں توہین کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔