خیبر پختونخوا شہریوں کو بوسٹر ڈوز

خیبر پختونخوا میں شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے شہریوں کو ہسپتالوں اور میگا ویکسی نیشن سنٹرز پر بوسٹر ٹیکہ لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے توسط سے گھر گھر مہم چلانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے. جس کی روشنی میں آئندہ چند روز میں مہم شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا الرٹ جاری

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت خیبر پختونخوا میں کورونا سے بچائو کیلئے شہریوں کو ویکسین کا تیسرا ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس مقصد کیلئے ویکسین وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردی گئی ہے. جس سے صوبے میں پچاس سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مفت ٹیکے لگوائے جائیں گے. جبکہ تیسری خوراک کیلئے پچاس سال سے کم اور بیرون ممالک جانے والے تمام عمر کے افراد کیلئے فیس لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے
مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز سے پشاور کے تدریسی ہسپتالوں کے علاوہ نشترآباد اور نشتر ہال کے میگا ویکسی نیشن سنٹرز پر بھی 6 ماہ قبل دو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنے والے شہریوں کو بھی بوسٹر ڈوز دیا جائے گا۔