طورخم سرحد پر ہیروئن پکڑی گئی

طورخم سرحد پر 52 کروڑ مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات تھی۔

کسٹم کلکٹر امجد الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کسٹم کی تاریخ میں منشیات کیخلاف سب سے بڑی کارروائی میں افغانستان سے آنے والی 52 کلو ہیروئن و آئس پکڑی گئی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 52 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں:آلو کی پیٹیوں میں کھاد افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

امجد الرحمان کے مطابق کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی، مچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملہ نے گاڑی کی چیکنگ کی تو ٹرانزٹ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 52 کلو گرام آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی، طورخم کسٹم کی تاریخ میں منشیات کے خلاف یہ سب سے بڑی کاروائی ہے، جبکہ گزشتہ 15 روز میں طورخم سرحد پر 73 کروڑ روپے مالیت کی منشیات پکڑی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال