پشاور میں تاریکی بجلی کا نظام

پشاور میں تاریکی کا راج ،چند لمحوں کی بارش نے بجلی کا بوسیدہ نظام بٹھا دیا

پشاور میں چند لمحوں کی بارش نے بجلی کے نظام کی قلعی کھول دی اندرون شہر سمیت پشاور کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

پشاور کے مختلف علاقے گلبہار، قصہ خوانی، گلبرگ، گھنٹہ گھر، سواتی پھاٹک، سول کوارٹرز اور ورسک روڈ کے بیشتر علاقے بارش شروع ہوتے ہی تاریکی میں ڈوب گئے کئی علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی جبکہ شہریوں کو شام ڈھلتے ہی مشکلات نے گھیر لیا۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں:صوبہ کے بیشتر اضلاع میں پیر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

شہریوں کے مطابق بجلی کے بلوں پر درج مختلف نمبرز پر شکایت درج کرانے پر بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا جبکہ کئی شکایات نمبرز کوئی اٹھاتا ہی نہیں تھا۔ دوسری جانب پیسکو اہلکار بجلی بحالی کیلئے مختلف مقامات پر اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے رہے. تاہم بجلی کا بوسیدہ نظام چند لمحوں کی بارش کے سامنے بے بس ہو گیا. مختلف فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہری بجلی کے انتظار پر مجبور رہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش