ڈیرہ 9 سالہ بچے زیادتی کوشش

ڈیرہ ،شیطان صفت شخص کی 9 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گرہ حیات میں درندہ صفت شخص نے 9 سالہ کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کے شور شرابے پر ملزم بچے کو نیم بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، 3 ملزموں کی 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

تھانہ ڈیرہ ٹائون میں عید محمد سکنہ گرہ حیات نے رپورٹ درج کروائی ہے کہ اس کے 9 سالہ کمسن بھتیجے امیر الدین کو ملزم عمران بیگ سکنہ بستی ترین نزد ڈیر ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچے کے شور شرابہ اور چیخ و پکار پر نیم بیہوشی کی حالت میں فصل گنا میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل