الگ سالوں جڑواں بچوں کی پیدائش

الگ الگ سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش

جڑواں بچوں کی پیدائش حیران کن خبر نہیں، لیکن الگ الگ سالوں میں پیدائش ضرور ایک منفرد خبر ہے. ایسا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں فاطمہ نامی ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا لیکن دو مختلف سالوں میں، ایک بچہ 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ اور موجودہ سال میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، اور یہ سال کا فرق اس لیے پڑا کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا۔ اسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق خاتون نے بیٹے کو 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو پیدا کیا جبکہ 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ہسپتال حکام نے کہا کہ پیدائش کے وقت لڑکے کا وزن 6 پونڈز ایک اونس تھا اور لڑکی کا وزن 5 پونڈز 14 اونس تھا ۔ اس 15 منٹ کے وقفے سے بچوں کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اور ایسے امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:  نیویارک، فلسطین کے حمایتی طلبہ کی برطرفی کیخلاف احتجاج، یونیورسٹی میں حالات کشیدہ

یہ بھی پڑھیں:ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کا کامیاب آپریشن

جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ہے۔ دونوں بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔ جڑواں بچوں کی والدہ نے بچوں کی پیدائش کا سال مختلف ہونے کو دلچسپ اتفاق قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے فاطمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوش ہیں اور جڑواں ہونے کے باوجود دونوں کی سالگرہ دو مختلف تاریخوں میں منانے کا تجربہ منفرد ہوگا تاہم مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میرے بیٹے کی پیدائش ایک دن پہلے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔