پی سی بی ایوارڈز

پی سی بی ایوارڈز 2021 کا اعلان کردیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ایوارڈز 2021 کا اعلان کردیا ہے جس کیلئیے مختلف کیٹیگریز اور ان میں موجود نومینیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو پی سی بی ایوارڈز 2021 کے لیے پانچ کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جو شاہین شاہ آفریدی کی سال 2021 میں بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کا اعلان جمعرات، 6 جنوری 2022 کو شام 7 بجے پی سی بی کے یوٹیوب اور فیس بک چینلز پر براہ راست نشر کیے جانے والے ایک ورچوئل ڈیجیٹل شو میں کیا جائے گا۔

ایوارڈز میں سال کی بہترین کارکردگی، T20I کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے بہترین کرکٹر کی کیٹیگریز قابل ذکر ہیں جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب ایک آزاد 10 رکنی کمیٹی نے کیا ہے، جس میں سابق بین الاقوامی کرکٹرز، براڈکاسٹرز اور میڈیا کے معزز اراکین شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

T20I کرکٹر آف دی ایئر

حارث رؤف (23 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 25 وکٹیں)
محمد رضوان (29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 1,326 رنز)
شاداب خان (18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 20 وکٹیں)
شاہین شاہ آفریدی (21 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، 23 وکٹیں)

ODI کرکٹر آف دی ایئر

بابر اعظم (6 ون ڈے، 405 رنز)
فخر زمان (6 ون ڈے، 365 رنز)
حارث رؤف (6 ون ڈے، 13 وکٹیں)
شاہین شاہ آفریدی (6 ون ڈے، 8 وکٹیں)

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر

عابد علی (9 ٹیسٹ، 695 رنز)
فواد عالم (9 ٹیسٹ، 571 رنز)
حسن علی (9 ٹیسٹ، 41 وکٹیں)
شاہین شاہ آفریدی (9 ٹیسٹ، 47 وکٹیں)

سال کی متاثر کن کارکردگی

فواد عالم (109 بمقابلہ ساوتھ افریقہ، پہلا ٹیسٹ)
حسن علی (10-114 بمقابلہ ساوتھ افریقہ، دوسرا ٹیسٹ)
ایم رضوان (79* بمقابلہ بھارت، T20 ورلڈ کپ)
شاہین شاہ آفریدی (3-31 بمقابلہ بھارت، T20 ورلڈ کپ)

ویمن کرکٹر آف دی ایئر

عالیہ ریاض (11 ون ڈے، 382 رنز؛ 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 94 رنز؛ پاکستان ویمنز کپ میں 364 رنز)
انعم امین (9 ون ڈے، 15 وکٹیں؛ 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 7 وکٹیں)
فاطمہ ثناء (13 ون ڈے، 20 وکٹیں؛ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 4 وکٹیں؛ پاکستان ویمنز کپ میں 6 وکٹیں)
ندا ڈار (10 ون ڈے، 363 رنز اور 6 وکٹیں؛ 6 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 95 رنز اور 7 وکٹیں؛ پاکستان ویمنز کپ میں 146 رنز اور 14 وکٹیں)

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر

آصف آفریدی (پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائد اعظم ٹرافی میں 59 وکٹیں)
افتخار احمد (پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائداعظم ٹرافی میں 1,456 رنز)
محمد ہریرہ (اپنی پہلی قائد اعظم ٹرافی میں 986 رنز)
صاحبزادہ فرحان (پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائداعظم ٹرافی میں 1869 رنز)
طیب طاہر (پاکستان کپ، نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور قائد اعظم ٹرافی میں 1670 رنز)

ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر

ارشد اقبال
اعظم خان
محمد وسیم جونیئر
شاہنواز دہانی