شادی ہالز رات 12 تک کھلے

شادی ہالز رات 12 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت

کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں ایس او پیز میں مزید نرمی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں کاروباری سرگرمیوں پر عائد وقت کی پابندی ختم کردی گئی ہے, جبکہ ہفتے میں ایک دن کاروباری سرگرمی کی چھٹی کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق شادی ہالوں میں آوٹ ڈور 500 جبکہ انڈور 300 کورونا سے بچائو کی ویکسین لگانے والے مہمانوں کی اجازت ہوگی۔ رات 12 بجے تک انڈور اور اوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ 50 فیصد انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس 24 گھنٹے فعال رہیگی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں ملازمین کی 100 فیصد حاضری ہوگی۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات

ملازمین کا ویکسین لگانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور اعلامیہ کے مطابق تمام عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا اورپبلک ٹرانسپورٹ بغیر کسی ہفتہ وار چھٹی کی کھلی رہیں گی۔ ٹرانسپورٹ میں 80 فیصد ویکسین لگانے والے مسافروں کی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ اجازت ہوگی۔ مقدس مقامات اور ہر قسم کھیل فل ویکسینٹیڈ افراد کے لئے کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، تفریحی پارکس، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پول 50 فیصد افراد کے لئے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ پبلک پارکس ویکسینٹیڈ افراد کے لئے کورونا ایس او پیز کے تحت کھلے رہیگے۔ اعلامیہ میں تمام فٹنس جیمز ویکسین لگانے والوں کیلئے کھلنے رکھنے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔ اورکزئی، بونیر، صوابی، کرم، ایبٹ آباد اور بٹگرام کے اضلاع میں ویکسنیشن مہم کیوجہ سے شادی ہالوں  اوٹ ڈور 1000 اور انڈور 500 مہمانوں کی اجازت دی گئی۔ پشاور، چارسدہ اور چترال میں بہترین ویکسنیشن مہم کی وجہ سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے علاوہ کوئی خاص پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم