غیر ملکی سفیروں ملاقاتوں پر پابندی

اجازت کے بغیر غیر ملکی سفیروں کی وزراء سے ملاقاتوں پر پابندی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غیر ملکی سفیروں پر پیشگی اجازت کے بغیر وزراء سے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی کہ آئندہ کوئی سفیر بھی وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفیر وزراء سے ملاقات کر سکیں گے، ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا