خیبرپختونخوا میں جاری مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی: پی ڈی ایم اے

خیبرپختونخوا میں جاری مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔ دیر کے علاقے شرینگل میں گزشتہ رات ایک ایمبولینس دریا میں پسل کر گر گئی جس کے نتیجے میں ایک عورت اور دو بچیاں جاں ہوگئی، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ریسکیو ذرائع نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں آج سے 4روزہ بارشوں کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں تاریکی کا راج ،چند لمحوں کی بارش نے بجلی کا بوسیدہ نظام بٹھا دیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ بند سڑکوں کو بحال کر نے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے نے یکم جنوری کو تمام اضلاع کو مراسلہ کیا تھا جس میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی اور پیشگی حفاظتی اقداما ت کی ہدایا ت جاری کی تھی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔