طالبان کا سڑکوں پر ڈرائیوروں کو داڑھی رکھنے اور موسیقی نہ سننے کی نصیحت

طالبان کی سڑکوں پر ڈرائیوروں کو داڑھی رکھنے اور موسیقی نہ سننے کی نصیحت

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے عوام میں اسلامی طرز زندگی کو اپنانے کی دعوت شروع کر دی ہے اور سڑکوں پر ڈرائیوروں کو داڑھی رکھنے اور موسیقی نہ سننے کی نصیحت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک وڈیو ڈالی جس میں طالبان محافظین لوگوں کو بہت پیار سے نصیحت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”بچے کو بیچ کر کھانا لے آئو” افغان ماں نے بھوک کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

یہ بھی پڑھیں: کابل میں بم دھماکہ سے 4 افراد زخمی

وڈیو میں طالبان کا ایک محافظ ڈرائیور کو روک کر پہلے اسے سلام کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مرد اپنی داڑھی بڑھائیں، موسیقی حرام ہے اس لیے گاڑی میں میوزک نہ چلائیں۔ اس کے علاوہ وہ کہتا ہے کہ خاتون بغیر حجاب کے اور لمبے سفر پر بغیر محرم کے گاڑی میں سوار نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران

واضح رہے کہ افغان طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور تب سے لے کر اب تک طالبان عوام کو اپنے منصوبوں اور طور طریقوں سے آگاہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کچھ لوگ خلاف بھی ہیں تاہم کسی زور زبردستی کا واقع تاحال پیش نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

وزارت برائے فروغِ فضیلت و برائی روک تھام کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے 26 دسمبر کو باقاعدہ طور پر خواتین کے بغیر حجاب اور قریبی رشتہ دار کے طویل سفر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 72 کلو میٹر سے زیادہ سفر والی خواتین کو بغیر قریبی رشتہ دار کے سواری کی پیشکش نہیں کی جانی چاہیے۔

ترجمان صادق عاکف مہاجر نے گاڑیوں کے مالکان کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ صرف حجاب پہننے والی خواتین کو سواری کی پیشکش کریں، جبکہ گاڑی میں موسیقی بجانے پر بھی پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔