خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا پہلا کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خبر کی تصدیق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں اومیکرون کا الرٹ جاری

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے 25 بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی مخدوش صورتحال

تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہیلتھ پبلک ریفرنس لیب نے پختونخوا میں اومیکرون کے پہلے کیس کا پتا لگایا ہے۔ انہوں نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسپتال کا نظام پہلے بھی کورونا کی چار لہروں کا مقابلہ کر چکا ہے اور آگے بھی تیار رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

صوبائی وزیر صحت نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگائیں۔