2016420 PIAplanesAFP 1563508029 1

کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ

اسلام آباد:پی آئی اے کی ریلیف فلائیٹس میں مزید ملکوں کا اضافہ کر دیا گیا . 10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا ،11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز اذربائیجان کے شہر باکو کیلئے پرواز بھری گی اور 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کے آئی گی، 11 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور جائے گی اور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی، کوالالمپور کی پرواز جاتے ہوئے ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو لے جائے گی ،11 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لے کے جائے گا،12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور ارشد ضروری سامان لے کہ روانہ ہوگی ،13 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائے گا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں اگلی پروازوں کا انتظار نہ کریں پی آئی اے کے کال سنٹر یا دفاتر سے رابطہ کریں .

مزید پڑھیں:  سونا فی تولہ 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہو گیا