بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری

صوبے میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا موجودہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ شانگلہ، سوات، بونیر، دیر، چترال، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بارشوں و برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

مزید پڑھیں:  ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں آج سے 4روزہ بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں سیلاب کا خدشہ ہے ۔ بالائی اضلاع میں تیز بارش اور برفباری کے باعث روڈ بندش اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ لنک روڈز کی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی