بھارت میں اومیکرون ویرینٹ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومیکرون سے پہلی ہلاکت ریاست راجستھان میں ہوئی ہے۔

بھارت: راجستھان میں اومیکرون ویرینٹ سے پہلی ہلاکت

بھارت میں اومیکرون ویرینٹ سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومیکرون سے پہلی ہلاکت ریاست راجستھان میں ہوئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے ہلاک ہونے والے 74 سالہ شخص کا تعلق راجستھان کے شہر ادے پور سے تھا، جس کی موت گزشتہ ہفتے جمعے کے روز ہوئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ شخص کو 15 دسمبر کو ادے پور کے مہارانا بھوپال کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تائیوان میں‌ قیامت خیز زلزلہ، 9 افراد ہلاک، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

یہ بھی پڑھیں: 2022 میں کورونا کا خاتمہ ہو سکتا ہے، ماہرین

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس کےکیسزمیں کمی آنےلگی

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے انتقال کرنے والا 74 سالہ شہری شوگر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا تھا اور مکمل ویکسین شدہ بھی تھا۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 325 اموات بھی ہوئیں ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر بھارت میں اومیکرون کے 2630 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کیسز جبکہ 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان