پشاور میں ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں نے سی این جی سٹیشن پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور سٹیشن کے مالکان کے خلاف نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں سی این جی کی بندش کی وجہ سے رنگ روڈ پر واقع شالیمار سی این جی سٹیشن پر ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں نے دھاوا بول دیا۔ مشتعل ڈرائیوروں نے سٹیشن پر سی این جی ڈسپنسر توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، پولیس کی حراست میں ملزم قتل
یہ بھی پڑھیں: خزانہ : خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، قاتلہ بھی خاتون نکلی
ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں نے سی این جی سٹیشن کے شیشے بھی توڑ ڈالے جبکہ حکومت اور سی این جی سٹیشن کے مالکان کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ سی این جی سٹیشن کے مالکان مشتعل ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں کے سامنے بے بس ہو گئے اور پولیس کو مدد کے لیے اطلاع کی۔