جنوبی افریقہ کی بھارت کو شکست

جنوبی افریقہ کی دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 186 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سات وکٹوں سے زبردست جیت دلائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک کھیل رکا رہا۔ بارش رکنے کے بعد جنوبی افریقہ نے 240 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز سے دوبارہ آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشب پنت نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 31، کیگن پیٹرسن نے 28 اور وین ڈر ڈوسن نے 40 رنز بنائے جبکہ ٹیمبا باوما 22 اور کپتان ڈین ایلگر 96 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ 11 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔