کورونا ویکسین کی 11 خوراکیں

84 سالہ شخص کا کورونا ویکسین کی 11 خوراکیں لینے کا دعویٰ

بھارت میں ایک 84 سالہ شخص نے کورونا ویکسین کی 11 خوراکیں لینے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ویکسین نے اسے صحت مند بنا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار ریاست کے اورائی گاؤں کے رہنے والے 84 سالہ براہمدیو منڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک سے زیادہ ویکسین لینے کے بعد کئی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ منگل کے روز اس وقت سامنے آیا جب براہمدیو منڈل نے کورونا ویکسین کی 12ویں خوراک لینے کے لیے ایک اور ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

یہ بھی پڑھیں: بھارت: راجستھان میں اومیکرون ویرینٹ سے پہلی ہلاکت

مزید پڑھیں:  امریکی منصوبوں کے ذریعے لاکھوں پاکستانی بجلی استعمال کر رہے ہیں، ملر

یہ بھی پڑھیں: الگ الگ سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش

مدھے پورہ کے سول سرجن اے این شاہی نے اس حوالے سے بتایا کہ اس واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے کہ ایک شخص نے ایک ہی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر کورونا ویکسین کی اتنی زیادہ خوراکیں کیسے لیں۔