2021 میں خیبر پختونخوا دہشت گردی

خیبر پختونخوا 2021 میں بھی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا

پاکستان کے تمام صوبوں میں خیبر پختونخوا 2020 کی طرح 2021 میں بھی دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں سال 2021 میں 2020 کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں پانچ خود کش دھماکے بھی شامل ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں 2020 کی طرح 2021 میں بھی سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے حملوں میں سے 71 فیصد حملے سکیورٹی فورسز پر ہوئے۔ 111 کل واقعات میں سے 53 صرف وزیرستان میں ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 169 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، دیرینہ دشمنی پر بھائی کے سامنے بھائی قتل

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: طالب علم نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

وزیرستان جو کہ پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردانہ کارروائیوں کا گڑھ بن چکا ہے وہاں 2020 میں دہشت گردی کے 31 اور گذشتہ سال 37 واقعات ہوئے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے علاوہ کالعدم داعش نے بھی جنوبی وزیرستان، پشاور، کرم ایجنسی اور باجوڑ کے اضلاع میں حملے کیے جن میں ایک خود کش حملہ بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

دہشت گردی کے واقعات میں بلوچستان دوسرا سب سے متاثرہ صوبہ رہا جہاں 81 حملوں میں 136 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ سندھ میں کل 8 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 5 کراچی میں ہوئے۔ صوبہ سندھ میں دہشت گرد حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں کل پانچ حملے ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے، جبکہ تحریک طالبان نے راولپنڈی میں دو پولیس والوں کو ہلاک کر دیا تھا۔